ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ: بدلہ چکانے کے لئے کیا گیا آر ایس ایس رضاکار کا قتل

کیرالہ: بدلہ چکانے کے لئے کیا گیا آر ایس ایس رضاکار کا قتل

Sun, 12 Nov 2017 20:09:41    S.O. News Service

تھیرو اننت پورم 12؍نومبر(ایس او نیوز)قتل کے الزام میں جیل سے ضمانت پر رہا ہونے والے آر ایس ایس کے ایک رضاکار آنند کو تھریسور میں دن دہاڑے سڑک کنارے قتل کردیا گیا۔ شبہ کیاجاتا ہے کہ اس میں سی پی آئی (ایم) کے رضاکاروں کا ہاتھ ہوگا۔

کہتے ہیں کہ آنند3سال قبل ہوئے سی پی آئی (ایم) رضاکار قاسم کے قتل میں ملوث تھا۔ اور اسی سلسلے میں جیل میں بند تھا۔ چونکہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اس کو قتل کیا گیا ہے اس لیے پولیس کو شبہ ہے کہ یہ قتل بدلہ چکانے کے لئے سی پی آئی (ایم) کی طرف سے انجام دیا گیا ہوگا۔قتل کی واردات اس وقت انجام دی گئی جب آنند موٹر سائیکل پر کہیں جارہا تھاتو سامنے سے آنے والی کار نے اس کی بائک کوٹکر ماری اوروہ سڑک کنارے گرگیا پھر کارسے اترنے والے لوگوں نے آنندپر جان لیوا حملہ کیا۔ زخمی حالت میں اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔

کیرالہ میں مارکسسٹ اور آر ایس ایس رضاکاروں کے بیچ قتل وخون کا بازار لمبے عرصے سے جاری ہے۔جہاں ایک پارٹی کے رضاکار کے قتل کا بدلہ دوسری پارٹی کے کارکن کے قتل سے لیا جاتا ہے۔ اس طرح کے سیاسی قتل کی وارداتیں کنّور میں زیادہ دیکھنے کو ملی ہیں۔ جہاں سال2000سے2016تک کے دوران 69افراد کا سیاسی قتل ہواہے۔


Share: